سندھ
سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کر دی گئی
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 12 اکتوبر کو ختم ہو رہی تھی، جس کے باعث وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں، جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع حاصل ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طور پر جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کر سکتی ہے۔