سندھ

عدالت نے حسان نیازی کو فرار کرنے کے مقدمے میں علی زیدی کو اشتہاری قرار دے دیا

کراچی کی عدالت نے علی زیدی کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد کی تفصیل بھی طلب کرلی

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبروعدالت میں پیشی پر لائے گئے پی ٹی آئی کے رہنما حسان نیازی کو فرار کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم حسان نیازی کو فرار کرانے کے مقدمے میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

مقدمے میں نامزد حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حلیم عادل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 9 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close