سندھ

آر جے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے معاملے میں 5 افراد گرفتار

کراچی میں آر جے شاپنگ مال میں آتشزدگی کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے

آر جے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے معاملے میں پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لے لیا، جس میں مال کا سیکیورٹی انچارج عابد شاہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ حراست میں لیے گئے افراد میں سافٹ ویئر ہاؤس کا مالک عمران عدنان، مال انتظامیہ کے سلطان اور فیضان بھی شامل ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات اور ابتدائی تفتیش میں بڑے انکشاف ہوئے ہی، پولیس کے مطابق زیرحراست افراد کو باقاعدہ گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، مال میں آگ لگنے کے بعد دھواں نکلنے تک کی جگہ نہیں تھی، زیرحراست افراد مبینہ طور پر سانحے کے ذمہ دار ہیں۔
واضح رہے کہ نجی مال میں آگ کے نتیجے میں 11 افراد دم گھٹنے اور جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close