سندھ

لاپتہ ساتھیوں کے واپس آنے کی خوشخبری الیکشن سے پہلے ملنا شروع ہو جائے گی: فاروق ستار

شہر کے حصے کی سرکاری نوکریاں جو وڈیروں نے غصب کر لیں، ان سے چھین کر عوام کو دیں گے

کراچی: ہماری سیٹوں کی 2018 میں چائنہ کٹنگ کی گئی تھی لیکن ہم اس بار کراچی کی تمام 22 نشستیں حاصل کریں گے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے کہا کہ آج کراچی سمیت اندرون سندھ کے علاقوں میں بدترین حالات ہیں آج کراچی ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے ، سندھ میں انسان کے رہنے لائق کے سہولیات نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو پورا پاکستان اور اسلام آباد چلتا ہے اگر پاکستان کو چلانے والوں نے اس شہر کے بنیادی مسائل حل نہ کئے تو یہ پاکستان کی ترقی روکنے کے مترادف ہوگا ، کراچی کو سالانہ 400 ارب اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے لئے چاہئے مقامی حکومت کی خود مختاری، ٹیکسوں کی منصفانہ تقسیم اس شہر میں ترقی کی راہ کھول سکتی ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایک ایم کیو ایم قائم کرنے کا پھرسے موقع آرہا ہے، ہماری سیٹوں کی 2018 میں چائنہ کٹنگ کی گئی تھی لیکن ہم اس بار کراچی کی تمام 22 نشستیں حاصل کریں گے، آج حلقہ بندیوں کا فیصلہ آیا ہے، ایک بار پھر مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی تیاری ہے ۔ شہر کے حصے کی سرکاری نوکریاں جو وڈیروں نے غصب کر لیں، ان سے چھین کر عوام کو دیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ ساتھیوں کے واپس آنے کی خوشخبری الیکشن سے پہلے ملنا شروع ہو جائے گی ہمارے سندھی بولنے والے بھائی وڈیروں کے چنگل سے آزاد ہوں گے، اب ہمیں مقامی حکومتوں کی مکمل خودمختاری چاہئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close