سندھ

عوام کے محافظ ہی عوام کی جان و مال کے دشمن بن گئے ہیں :حافظ نعیم

سندھ حکومت اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی

کراچی: پولیس نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے ، شہر میں ڈکیتی کا چوتھا واقعہ ہوا جس میں پولیس کے اہلکار ملوث ہیں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے جرائم کے واقعات میں پولیس افسران کی ملی بھگت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے محافظ ہی عوام کی جان و مال کے دشمن بن گئے ہیں۔ اسٹریٹ کرائمز کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، شہر میں ڈکیتی کا چوتھا واقعہ ہوا جس میں پولیس کے اہلکار ملوث ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پولیس نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور سپاہی سے لے کر ڈی ایس پی تک سب کرپشن کے نظام میں ملوث ہیں اور اس نظام کی سرپرستی کرنے والے سسٹم میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی، شہریوں کو شدید مالی اور ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ پولیس کی عدم توجہی اور کالی بھیڑوں کی موجودگی کے باعث جرائم پیشہ عناصر بلاخوف و خطر لوٹ مار کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے پولیس کے محکمے میں کراچی سے 80 فیصد بھرتی کی جائے چاہے وہ کوئی بھی زبان بولنے والا ہو۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close