سندھ

الطاف حسین کی علالت کی افواہیں سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں :ندیم نصرت

لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی علالت کی افواہیں سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں جو کے جھوٹ پر مبنی ہیں ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ندیم نصرت نے کہا کہ الطاف حسین کی صحت بالکل ٹھیک ہے ،ان کی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان افواہوں کا مقصد کارکنوںمیں مایوسی اور انتشار پیدا کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد نجی اور تنظیمی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں اور وہ رابطہ کمیٹی ،تنظیمی شعبہ جات اور ذمے داروں سے رابطے میں ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close