سندھ

عدالت نے تین حلقوں کو درست کرنے کو کہا ، ہمارے موقف کی پھر تائید ہوئی

 کراچی:  ہم پاکستان کے اس الیکشن کو صاف و شفاف دیکھنا اور لڑنا چاہتے ہیں۔ ہمیں کہا گیا کہ ہم الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے موقف کی ایک بار پھر تائید ہوئی یے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ ایم کیو ایم کا اعتراض جائز تھا۔ آج ہمارے 9 میں سے 3 کیسز کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت تھی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عدالت نے 3 حلقوں کو درست کرکے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم الیکشن کو شفاف اور درست طریقے سے ہوتے دیکھنا چاہتی ہے۔ 2023 کے بلدیاتی الیکشن مثالی دھاندلی زدہ الیکشن لگ رہے ہیں۔ ہمارا کسی بھی اہلکار سے ذاتی تنازعہ نہیں ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ان دھاندلی زدہ بلدیاتی انتخابات کو ٹی وی کیمروں نے دکھایا۔ اب اللّٰہ اللّٰہ کر کے ہماری بات سنی گئی اور کل الیکشن کمشنر سندھ کا تبادلہ کر دیا گیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم پاکستان کے اس الیکشن کو صاف و شفاف دیکھنا اور لڑنا چاہتے ہیں۔ ہمیں کہا گیا کہ ہم الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا۔ عمران خان کو لانے کے لیے گولے مار دیے اور دیکھیں اب پاکستان کا کیا حال ہے۔ انشاء اللّٰه 6 مزید کیسز کا بھی اچھا فیصلہ ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہمارے ساتھیوں کا خون بہا ہے۔ اس شہر کے امن کے لیے ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن ہم لڑنا جانتے ہیں۔ اگر ہم لڑنا چاہیں گے تو آپ ہم سے جیت نہیں پائیں گے۔ ایم کیو ایم سے لڑائی کر کے بلاول بھٹو اس جنم میں تو وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو بھی غلط کام کر رہا ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ راؤ انوار پہلے آصف زرداری کی ٹیم میں ہی تھے۔ بلاول بھٹو دوسرے کو لاڈلا کہتے تھے آج کہہ رہے ہیں کہ مجھے لاڈلا بناؤ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close