سندھ

اختلاف رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے لیکن اس کا مطلب ذاتی دشمنی نہیں : بلاول

ہم سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو غدار کہیں گے تو ملک کیسے چلے گا؟

حیدرآباد: کچھ لوگ چاہتے ہیں سیاسی تقسیم اور نفرت برقرار رہے، ملک میں نفرت کا بخار توڑنا ہوگا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، ہم سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو غدار کہیں گے تو ملک کیسے چلے گا؟

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں سیاسی تقسیم اور نفرت برقرار رہے، ملک میں نفرت کا بخار توڑنا ہوگا، اختلاف رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے لیکن اس کا مطلب ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام جان لیں اتحاد میں ہی جیت ہے تو یہ قوتیں ہار جائیں گی، ہر خطے کی ثقافت اور تاریخ کو تسلیم کیا جائے تو بہتری لائی جاسکتی ہے، اس ملک میں رہنے والے ہر شخص کو اونر شپ دیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر خطے کی ثقافت اور تاریخ کو تسلیم کیا جائے تو بہتری لائی جاسکتی ہے، سندھ میں انتہا پسندی کو ایک حد تک روکا گیا ہے اس کی وجہ یہاں کی ثقافت کو آگے بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں یہ صلاحیت ہے کہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلتے ہیں، ہم نے مل کر محنت کرکے اس ملک کی سمت کو تبدیل کرنا ہے،اگر ایسا نہیں کیا تو ہمارے نوجوان پھر کرائم اور منشیات کا شکار رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close