سندھ

سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا : مصطفیٰ کمال

ن لیگ سے تعلقات سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے بالاتر ہیں، کوئی ڈیڈلاک نہیں

کراچی: ن لیگ سے تعلقات سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے بالاتر ہیں ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

متحدہ قومی موومنٹ  پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ ہماری ن لیگ سے ریلیشن شپ اور انڈر اسٹینڈنگ سیٹ ایڈجسمنٹ سے بالا تر ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے 16 ماہ حکومت کے ساتھ گزارے اسی روایت کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا اصلاحات اور آئینی ترمیم کا ہے اس کیلئے ہمیں پنجاب کی بڑی جماعت چاہیے۔ ہمیں پنجاب کی بڑی جماعت کی ضرورت ہے اور وہ پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دو سے تین دن میں معاملات واضح ہوں گے، ن لیگ اور ایم کیو ایم کی ابھی بات چیت جاری ہے حتمی فیصلے نہیں ہوئے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈیڈلاک کہیں نہیں، ن لیگ سے بات چیت چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جذبہ خیرسگالی کےلیے شہباز شریف ایم کیو ایم کے مرکز آئے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ابھی این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ کراچی میں 2018 میں بھی پی ٹی آئی کی پوزیشن نہیں تھی جب 14 سیٹیں انہیں دی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close