سندھ
پی ٹی آئی کو 9 مئی پر ریلیف ملے گا تو آئین و قانون کہاں جائیگا : احسن اقبال
کراچی: تحریک انصاف کو بھی اسی قانون کا احترام کرنا ہوگا جس کامسلم لیگ نون یا دیگر جماعتیں کرتی ہیں
سینئر رہنما ن لیگ ،احسن اقبال نے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی کو ریلیف ملے گا تو آئین و قانون کہاں جائے گا
احسن اقبال نے کہا کہ بات یہ نہیں کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے گا یا نہیں۔ یہاں پر اداروں کے اندر مخصوص قسم کے فیصلے کچھ لوگ کرتے ہیں جن سے سیاست کی بو آتی ہے۔
تحریک انصاف کو بھی اسی قانون کا احترام کرنا ہوگا جس کامسلم لیگ نون یا دیگر جماعتیں کرتی ہیں۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی ایک جماعت جمہوریت کے نام پراپنے لئے وہ سہولتیں مانگے جس سے وہ آئین و قانون سے خود کو بالاتر سمجھے۔