سندھ
کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ
کراچی: صبح ہلکی دھند چھانے کے سبب حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
ہفتے کو دن بھر بلوچستان کی شمال مشرقی یخ بستہ ہوائیں چلیں اور کم سے کم پارہ 13.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.5 ڈگری ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح ہلکی دھند چھانے کے سبب حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
اتوار کو پارہ ایک سے دو ڈگری تک گر سکتا ہے۔ 9 اور 10 جنوری کے دوران بلوچستان میں داخل ہونے والے حالیہ مغربی سسٹم کے تحت زیریں سندھ بشمول کراچی میں موسم سرد ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے نتیجے میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، رواں ماہ کے دوران ایک اور مغربی سلسلہ بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔