سندھ

شہر قائد تباہی سے بچ گیا، طالبان دہشتگرد گرفتار

کراچی:  شہر قائد کے علاقے نیو کراچی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا میں پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔ ایس پی نیو کراچی شبیر بلوچ کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے مشکوک سوزوکی کو رکنے کا اشارہ کیا، لیکن دہشتگروں نے گاڑی روکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے تعاقب کرکے سوزوکی روک لی اور تلاشی کرکے کپڑوں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس پی شبیر بلوچ کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں 3 راکٹ لانچر اور 5 بارودی سرنگیں شامل ہیں، جبکہ ایک دہشتگرد کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے گاڑی میں موجود 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت محمد سلطان اور عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔ ایس پی نیو کراچی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دونوں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں، جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close