سندھ

جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

کراچی: الیکشن ٹربیونل نے قومی اسلمبلی کی مخصوص نشست پر جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا کی اپیل منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی بحال کردئیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے روبرو جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کے کاغذات بحال کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر کردیئے تھے۔ فہمیدہ مرزا جی ڈی اے کی جانب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیے امیدوار ہیں۔ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے جنرل نشستوں پربھی فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات بحال کیئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close