بلاول سندھ کی کارکردگی پر لاہور سے ووٹ نہیں مانگے سکتے
بلاول کے وزیراعظم بننے کا خواب اور وزیراعلیٰ کی کرسی بھی چھین لیں گے، خالد مقبول
کراچی کی سلامتی پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے ملک کی خوشحالی کراچی کی خوشحالی سے ہے
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلاول کے وزیراعظم بننے کا خواب اور وزیراعلیٰ کی کرسی بھی چھین لیں گے، سندھ پر 15سال بدترین گزرے ، بلاول سندھ کی کارکردگی پر لاہور سے ووٹ نہیں مانگے سکتے ، آج کے جلسے میں عوام نے فیصلہ دیدیا ہے ، کراچی ، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادینگے ، شہروں کے ساتھ ساتھ سندھ کے گوٹھوں میں بھی حکومت بنائیں گے ۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ کراچی کی سلامتی پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے ملک کی خوشحالی کراچی کی خوشحالی سے ہے پاکستان اور کراچی لازم و ملزوم ہے جو ملک کا خیر خواہ ہے وہ کراچی کا غم خوار ہوگا ہم پاکستان کی پروا کرتے ہیں اس لیے کراچی کی پروا کرتے ہیں آج کراچی نے غریب عوام کے لیے نئی امید کی کرن پیدا کردی ہے،کراچی نے قوم کی عزت رکھی آج وعدہ تھا کہ آٹھ فروری کو نہیں اکیس جنوری کو فیصلہ آئے گا آج فیصلے پر مہر لگ گئی ہےہم ایک وعدے ، ارادے اور نعرے کی تجدید کرتے ہیں پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچائیں گے ، کراچی نے ایک نئی حد بندی کردی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی نے آج یہ میچ جیت کر سندھ میں ہونے والی سیاسی تبدیلی کا آغاز کردیا،اب ایم کیو ایم شہروں کے ساتھ سندھ کے گوٹھوں میں بھی حکومت بنائے گی۔ آج کا یہ پنڈال لاڑکانہ نواب شاہ جیکب آباد مورو سکھر کے لوگوں کو یہ اعلان کررہا ہے کہ بہت جلد سندھ کو لوٹنے والوں سے جان چھوٹنے والی ہے،کراچی میں بسنے والی تمام قومیں غلامی اور بے بسی کی زندگی سے عاجز آگئےآٹھ فروری کو پتنگ پر نشان لگا کر سندھ کے مظلوموں کو حقیقی آزادی ملے گی۔
الیکشن میں لیول فیلڈ کی بات کرنے والے بتائے کیا کبھی بجلی کے نرخ اتنے بڑے کیا کبھی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی انکو شرم کرنی چاہئے،آٹھ فروری کی جیت کے بعد ان دونوں مسائل کا حل ایم کیو ایم کہ ترجیح ہوگی ۔جلسہ یہ ثابت کر رہا ہے کہ گزشتہ 15سال کا کفر ٹوٹا ہے ملک کی تاریخ کے سب سے بدترین یہ 15سال تھے جس میں کراچی کے نوجوانوں سے انکی نوکریاں چھینی گئیں تعلیمی اداروں کے دروازے بند کئے گئے
مصطفی کمال نے کہا کہ اگر اب کراچی کے نتائج میں دھاندلی ہوئی تو یہ عوام تمارے گھروں میں گھس جائےگی،آج فیصلہ ہوگیا کراچی حیدرآباد اور سندھ کے دیگر اضلاع میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادینگے،بلاول ایم کیو ایم کے بغیر آپ کے بڑے بھی کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکے تو آپ کیسے بنیں گے،پیپلز پارٹی کے 22ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری کو سمندر برد کر دیا اور یہ بتادیا کہ 8فروری کو آر اوز اور ڈی آر اوز کو کے انسان کے بچے بن کر رہنا یہ سمجھ رہے تھے کراچی کے عوام سب بھول گئے ہیں لیکن آج کراچی کے عوام نے یہ بتادیا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں عوام تمام سیاسی جماعتوں کی ضمانتیں ضبط کردینگے اور میں بلاول بھٹو کو کہتا ہوں کہ اپنے لوگوں سے استعفیٰ لے لو انہوں نے تمہارے 22 ہزار ارب برباد کر دیئے ہیں، بلاول کے وزیر اعظم بننے کے خواب سمیت سندھ کی وزیر اعلیٰ کی کرسی بھی چھین لینگے اب تمہیں ہم سے کوئی نہیں بچا سکتا،میں عوام سے کہتا ہوں کہ آپ اپنے منتخب نمائندوں سے اسکول کالجز ، تعمیرات، پانی، بجلی، گیس نہیں اِن سب کے اختیار کی قانون سازی مانگو اور یہ سارے کام صرف ایم کیو ایم پاکستان ہی کر سکتی ہے،آپ نے ہم کو انصاف نہیں دیا ہم آپکے خلاف ہیں،پی پی کے ڈاکٹر عاصم کے کہنے پر ہمارے کارکنان پر مقدمہ درج کیا گیا آج اگر ہمارا مقدمہ نا سنا تو یہ لشکر یہاں سے نارتھ ناظم آباد جائے گا ۔