لوگ صرف کرسی کی لالچ میں سیاست کرتے ہیںاور پیپلز پارٹی عوام کےلیے لڑ رہی ہے: آصفہ بھٹو
حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں، مظلوموں کی جماعت ہے،ہم لوگوں کی مشکلات آسان کرنے کیلئے سیاست کر رہے ہیں۔
آصفہ بھٹو نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں، مظلوموں کی جماعت ہے، سیلاب آیا تو بلاول آپ کے ساتھ تھے ان کی مدد سے سندھ بھر میں 20 لاکھ گھر بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف گھر بن رہے ہیں بلکہ لوگوں کو مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی آپ کے گھر اور روزی روٹی کا سوچتے ہیں۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی حیدرآباد میں انتخابی مہم ریلی میں اسپیچ کرتے ہوئے، قاسم آباد، چانڈیا گوٹھ پہنچنے پر عوام کی جانب سے والہانہ استقبال ، فضاء میں پارٹی نعروں کی گونج!#چنو_نئی_سوچ_کو @AseefaBZ @jamkhanshoro pic.twitter.com/vU25muUDwM
— Sohail Ahmed جمہوریت کا علمبردار (@SOHAILAHMEDJA14) January 31, 2024
آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو شہر اور گاؤں میں سب کو مفت علاج دینگے، غریبوں کو تین سو یونٹس مفت دینگے، اگر ہمیں موقع ملا تو یوتھ کارڈ جیسا منصوبہ لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر بلاول کو موقع دیں تاکہ وہ آپ کے حقوق کیلئے لڑسکیں، ہماری حکومت آئی تو 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے۔