سندھ
میں عدت نکاح کیس کی میڈیا رپورٹنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتا : بلاول بھٹو
حیدرآباد: غیر شرعی نکاح کیس کے اس نتیجے کی حمایت کرنا مشکل ہےجس طرح عدت نکاح کیس پر میڈیا رپورٹنگ کی جارہی ہے میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔
نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران بلاول بھٹونےعمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کے فیصلے پر کہا ہے کہ ’’میرے لیے اس کی حمایت کرنا قدرے مشکل ہے‘‘۔
بلاول بھٹونے کہا کہ جس طرح عدت نکاح کیس پر میڈیا رپورٹنگ کی جارہی ہے میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ماضی میں کی گئی کوششوں پر بھی اس فیصلے سے منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ دورانِ عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔