سندھ
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر کراچی پر جرمانہ
کراچی:الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب پر 49 ہزار 900 روپے جرمانہ کردیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ضلع وسطی سید حسن عباس جعفری کے حکم نامہ کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب عام انتخابات 2024 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔
حکم نامہ کے مطابق مرتضیٰ وہاب اپنی پوزیشن کی وضاحت پیش کرنے سے بھی قاصر رہے لہذا ان کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے ان پر 49900 روپے جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔