سندھ

ہم کراچی کے عوام کا اعتماد ضائع نہیں ہونے دینگے، 8 فروری کو انتخاب نہیں قوم کا امتحان ہے

پیپلزپارٹی نے پندرہ سال کراچی کو لوٹ کر معیشت کو تباہ کردیا , خالد مقبول صدیقی

 کراچی: پاکستان کے آئین کو مجبور کردینگے کہ وہ ظالم جابر خاندانوں کے بجائے پاکستانیوں کو تحفظ و سہولت دیں

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے فائیواسٹار چورنگی پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ریلیوں کی اختتامی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالموں کا دور ختم اور مظلوم و محکوم عوام کی حکمرانی کا دور شروع ہورہا ہے۔

کراچی شہر کا قطرہ قطرہ گلی گلی محلہ محلہ کراچی والوں کو لوٹ رہا ہے۔ 8 فروری کی شب انشاء اللہ ایم کیوایم پاکستان نماز شکرانہ ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندوں پر اب کڑا وقت آنا ہے۔ ہم کراچی کے عوام کا اعتماد ضائع نہیں ہونے دینگے، پاکستان کے آئین کو مجبور کردینگے کہ وہ ظالم جابر خاندانوں کے بجائے پاکستانیوں کو تحفظ و سہولت دیں.
ان کا کہنا تھا کہ نماز فجر فرض ہے فرض کہ بعد قوم کا واجب بھی پورا کرنا ہے۔ پیپلزپارٹی نے پندرہ سال کراچی کو لوٹ کر معیشت کو تباہ کردیا۔ 8 فروری کو انتخاب نہیں قوم کا امتحان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close