سندھ

جماعت اسلامی کے بغیر نہ وفاقی حکومت اور نہ ہی سندھ حکومت بن سکتی ہے : حافظ نعیم

 کراچی: سندھ کے شہری علاقوں میں کامیابی حاصل کریں گے،جماعت اسلامی کے بغیر وفاقی حکومت نہیں بن سکے گی

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون بند کرنا انتخابی دہشت گردی ہے، رابطے کا ذریعہ ہی ختم ہوگیا، انتخابی عمل میں تاخیر ہے، رکشہ میں سامان لایا جارہا ہے، یہ کیا مذاق ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پری پول دھاندلی ہورہی ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں ووٹ ڈالنے کے لئے نکلیں، الیکشن کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

حافظ نعیم نے زور دیا کہ کراچی میں ہم 12 سے زائد نشستیں حاصل کریں گے، سندھ کے شہری علاقوں میں جماعت اسلامی کامیابی حاصل کرے گی، جماعت اسلامی کے بغیر نہ وفاقی حکومت اور نہ ہی سندھ حکومت بن سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close