سندھ

ایم کیو ایم کی کراچی کو کچرے سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی کو کچرے اور جگہ جگہ موجود گندگی کے ڈھیر سے پاک کرنے کے لئے صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو گندگی کے ڈھیر سے پاک کرنے کے لئے فکسڈ اٹ کے نام سے جو مہم عالمگیر خان نے شروع کی اب اسی طرز کی مہم کا آغاز ایم کیو ایم نے بھی کردیا جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ داران اور کراچی کے نامزد میئر اور ڈپٹی میئر بھی شریک ہیں جب کہ مہم کا مقصد کراچی کو کچرے کے ڈھیر سے پاک کرنا ہے۔

کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر نے بھی سڑکوں پر جھاڑو لگا کر مہم کا آغاز کیا اور صفائی مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صفائی مہم میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور رضا کار حصہ لے رہے ہیں جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جارہا،آپ امن وامان کی صورتحال بہتر کرنا چاہتے ہیں، ہم شہر کی صفائی کرنا چاہتے ہیں، ہم کراچی کےمنتخب نمائندےہیں لوگوں نےہمیں ووٹ دیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں وال چاکنگ مٹانےکا آغازاپنی تنظیم کی چاکنگ مٹا کرکیا ہے، کراچی کو کسی کی اوطاق نہیں بننے دیں گے اور ایک ماہ کے دوران شہر کو پاک صاف کرنے کے بعد کچرے کو اس  کے اصل مقام پر ٹھکانے لگایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close