Featuredسندھ

حافظ نعیم الرحمن نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ احتجاجاً چھوڑنے کا اعلان کردیا

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمن نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ احتجاجاً چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 129ضلع وسطی کراچی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی واضح کہتی ہے کہ بدترین دھاندلی کی گئی، اتنا ظرف رکھتا ہوں کہ میں پی ایس 129 کی سیٹ نہیں لوں گا، میئر کراچی کے انتخاب کے بعد جنرل انتخابات میں ایسا ہی فراڈ ہوا ہے۔

رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار نے زیادہ ووٹ لیے ہیں، ایم کیو ایم کونسلر نہیں جیت سکتے، الیکشن کمیشن اور اداروں کو سوچنا ہوگا کہ یہ کیا مذاق ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنزپر پولنگ 8 بجے شروع نہیں ہوئی، اختتام تک پولنگ درجنوں اسٹیشنز پر شروع نہیں ہوئی تھی، کراچی میں انتخابات کے لئیے بکس پی پی اور ایم کیو ایم نے حاصل کیں۔ بعض جگہوں پر کیمروں کو ہٹایا اور ڈبے بھرے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close