سندھ
ایم کیو ایم نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے لیے علی خورشیدی کا نام فائنل کردیا
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کی نامزدگی کے لیے نام فائنل کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے علی خورشیدی کو وزیرِ اعلیٰ سندھ کے لیے نامزد کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے لیے نام فائنل کر لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے علی خورشیدی وزیرِ اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔