سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کراچی کے ضلع جنوبی کے نشیبی علاقوں کا اچانک دورہ

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے ضلع جنوبی کے نشیبی علاقوں کا اچانک دورہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دیکھا کہ کچھ علاقوں میں بارشوں کے پیشِ نظر پانی کی نکاسی کے پمپ نصب نہیں تھے۔

انہوں نے اس بے احتیاطی پر کمشنر کراچی سے فوراً رپورٹ طلب کر لی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان سے سوال کیا ہے کہ بتایا جائے کہ رین ایمرجنسی پلان کے تحت کونسی مشینری کہاں نصب ہے؟

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تنبیہ کی ہے کہ میں کسی بھی وقت دوبارہ دورہ کروں گا، ایس او پیز کے تحت تمام تر انتظامات ہونے چاہئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close