سندھ

بارش کے سبب کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم جل تھل ہوگیا

کراچی: کراچی میں حالیہ بارش نے تمام تر انتظامات کی قلعی کھول دی

گزشتہ روز کراچی میں تیز بارش سے نیشنل اسٹیڈیم بھی متاثر ہوا،وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی وجہ سے گرائونڈ کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہوگیا ، پی سی بی کے عملے نے نکاسی آب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے۔

دوسری جانب پچز کو کور کرنے کے ساتھ اسکوائرکوخراب ہونے سے بچانے کے لیے انتظامات کیے گئے،البتہ آؤٹ فیلڈ میں پانی جمع ہو گیا۔
علاوہ ازیں انکلوژرزکے ساتھ اسٹیڈیم کے مختلف مقامات پربرساتی پانی موجود ہے، دوسری جانب خراب موسم کی پیشگوئی کے سبب کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں نے جمعے کو شیڈول پریکٹس سیشن پہلے ہی منسوخ کردیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close