سندھ

صدراتی الیکشن میں حمایت مانگنے ایم کیو ایم کے پاس بھی جائیں گے : مراد علی شاہ

کراچی: ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے ہیں ، صدر کے انتخابات کیلیے ایم کیو ایم سے بھی ہم ووٹ مانگنے کیلیے جائینگے

وزیر اعلی مراد علی شاہ صدارتی انتخاب کے لئے آصف زرداری کے تجویز کنندہ جبکہ ناصر حسین شاہ تائید کنندہ کی حیثیت سے پریزائڈنگ افسر کے روبرو پیش ہوئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری کے کاغذات ہم نے جمع کروائے اب چار مارچ کو اسلام آباد میں اسکروٹنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے الیکشن کے لئے بھی سب سے درخواست کی ہے، اب صدر کے انتخابات کیلیے ایم کیو ایم سے بھی ہم ووٹ مانگنے کیلیے جائینگے، ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہماری بلدیاتی حکومت اس وقت بااختیار ہے، ہوسکتا ہے کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ اور معاہدہ پنجاب کی بلدیاتی حکومت کیلیے ہو۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دھاندلی کے حوالے سے کہہ چکے ہیں، ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ پر تحفظات ہیں۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارٹی گائیڈ لائن کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close