سندھ
آڈیو لیک معاملہ: ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی تحلیل
کراچی: خالد مقبول صدیقی نے مرکزی ایڈہاک کمیٹی بنا دی جس کے کنوینر وہ خود ہونگے
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ اجلاس کی آڈیو لیک کے باعث رابطہ کمیٹی تحلیل کی گئی، پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی تحلیل کی۔
خالد مقبول صدیقی نے آج اجلاس میں رابطہ تحلیل کرنے کا اعلان کیا، پارٹی کنوینئر جلد ایڈ ہاک کمیٹی کا اعلان کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے مرکزی ایڈہاک کمیٹی بنا دی جس کے کنوینر وہ خود ہونگے۔
کمیٹی میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، کیف الوری، رضوان بابر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے علاوہ مسلم لیگ (ن) وفد سے ملاقات کے حوالے سے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال کی آڈیو لیک لیک ہوئی تھی۔