سندھ

جامشورو سے انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی خطرناک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق جامشورو میں ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد زخمی ہو گیا جس کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ دہشت گرد کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد کی شناخت عبدالحمید عرف سمیع کے نام سے ہوئے ہے جس کا تعلق ماضی میں کالعدم لشکر جھنگوی سے رہا ہے جب کہ اس نے حال ہی میں نئی تنظیم جند الفدا کی بنیاد رکھی تھی۔ پولیس نے دہشت گرد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ ساتھیوں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close