سندھ

ٹیکس چوری کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

کراچی:  ٹیکس چور گروہ کا سرغنہ جعلی انوائسز سے ٹیکس چوری کرتا تھا۔ 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے شعبہ سی ٹی او نے کارروائی کرکے ملک میں ٹیکس چوری کے بڑے گروہ کا سرغنہ کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا، ملزم آصف رزاق دینار ٹیکس چوری کے وسیع نیٹ ورک کا سرغنہ اور ماسٹر مائنڈ ہے۔

سی ٹی او کراچی کے ترجمان کے مطابق ملزم آصف رزاق دینار کی گرفتاری کارپوریٹ ٹیکس آفس کے ایک چھاپے کے دوران عمل میں لائی گئی۔

ملزم کا گروہ ملک کے جنوبی علاقوں میں جعلی انوائسز سے ٹیکس چوری کرتا ہے۔

ملزم آصف دینار کا گروہ اربوں روپے کے ٹیکس ریونیو کی چوری کیلئے جعلی رسیدیں تیار کرتا ہے، ملزم کے دفتر سے اہم ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

سی ٹی او ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم آصف دینار کی گرفتاری ٹیکس چوری کے خلاف جنگ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close