سندھ

کراچی: سعید آباد سےلاپتہ ہونے والی 3 بہنوں سمیت 5لڑکیاں بازیاب

لڑکیاں گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر خود گھر سے فرار ہوئی تھیں

کراچی: 15 فروری کو سعید آباد سے ایک ہی گھر سے 5 لڑکیاں پراسرار طور پر لا پتہ ہوئیں تھی

سعید آباد سےلاپتہ ہونے والی 3 بہنوں سمیت 5لڑکیوں کو نارتھ ناظم کھنڈو گوٹھ سے بازیاب کرا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 فروری کو سعید آباد سیکٹر 17 بی میں واقع ایک ہی گھر سے 5 لڑکیاں پراسرار طور پر لا پتہ ہوئیں جن میں 19 سالہ آسیہ، 17 سالہ مریم، 15 سالہ خدیجہ، 19 سالہ صفریٰ اور 14 سالہ کبریٰ شامل تھیں ۔

سعید آباد پولیس نے ضمیر عباس نامی شخص کی 3 بیٹاں اور 2 بھانجیوں کے پراسرار لاپتہ ہونے کے واقع کا مقدمہ الزام نمبر 24/82 درج کرنے کے بعد لڑکیوں کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی جس نے ٹیکنیکل ذرائع کے ذریعے لاپتہ لڑکیوں کا سراغ لگایا اور نارتھ ناظم کھنڈو گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پانچوں لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا۔
ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کے مطابق پانچوں لڑکیاں کھنڈو گوٹھ میں کرائے پر گھر حاصل کرکے رہائش پذیر تھیں، لڑکیاں گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکر خود گھر سے فرار ہوئی تھیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد لڑکیوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ لڑکیوں کا آبائی تعلق سرگودھا سے ہے، پانچوں لڑکیاں لاپتہ ہونے کے بعد نارتھ ناظم آباد میں قائم دھاگے کی فیکڑی میں کام کرتی رہیں، لڑکیوں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالتی احکامات پر لڑکیوں کو دارلامان یا شیلٹر ہوم منتقل کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ دھاگا فیکٹری کے ٹھیکے دار کو بھی چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا اور چائلڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جارہا ہے جبکہ فیکڑی مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close