سندھ

وزیراعظم اور مریم نواز کے جعلی لیٹر پیڈ پر نوکریاں بانٹنے والا ٹھگ گرفتار

کراچی: حساس اداروں اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے مشترکہ کاروائی کر کے جعل ساز گروہ سے وزیراعظم اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے نام سے بنائے گئے لیٹر ہیڈ، سرکاری اسپتالوں کی میڈیکل رپورٹس، مختلف وفاقی اداروں کی مہریں برآمد کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کو کراچی سے تفتیش کے لئے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد ممتاز نامی ملزم کو کلفٹن سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ملزم کے خلاف تحریری درخواستیں موصول ہوئی ہیں، اس لئے اسے اسلام آباد منتقل کر کے مزید تفتیش کی جائے گی۔ ملزم کی گرفتاری موبائل لوکیٹر اور جی پی آر ایس کی مدد سے کی گئی اور گرفتاری کا حکم اسلام آباد سے آیا تھا۔ ملزم کے بارے میں حساس اداروں کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ وہ ملک بھر میں شہریوں کو وفاقی اداروں میں ملازمت کا جھانسہ دے کر رقم بٹور رہا ہے اور اس نے وزیر اعظم ہائوس اور مریم نواز کے لیٹر ہیڈ بھی بنوا رکھے تھے، کسی بھی شہری کو ملاقات کے لئے وزیراعظم ہائوس بھی لے کر چلا جاتا تھا اور وہاں سرکاری افسران سے ملازمت کے لئے کوشاں افراد کی ملاقات بھی کرا دیتا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس گروہ نے کراچی، پشاور، لاہور، کوئٹہ میں اپنے دفاتر بھی قائم کر رکھے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close