سندھ

شہرقائد کی فضا میں قوس قزح کے رنگ بکھرگئے

شہرِقائد میں علی الصبح ہلکی بارش کےبعد افق پرقوس قزح کے دلکش نظارے دکھائی دیے۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعے کوکراچی میں موسلا دھاربارش کی پیشن گوئی کی تھی اورشہرکے بیشترعلاقوں میں مطلع ابرآمیزتھا، تاہم بارش کا سلسلہ شہر کے چندعلاقوں میں ہلکی بونداباندی تک محدود رہا۔

پھوارکے فوراًبعد آسمان پرقوس قزح کے دلکش رنگ بکھرگئے اور بالخصوص کلفٹن، باتھ آئی لینڈ اورڈیفنس کے رہائشی اس حسین نظارے سے لطف اندوزہوئے۔

ایک محتاط اندازےکے مطابق قوس قزح دس منٹ تک اپنے دلکش نظارے دکھانے کے بعد ختم ہوگئی

قوس قزح سات بنیادی رنگوں سے مل کربنتی ہے اوربارش کے بعد تشکیل پاتی ہے جس کی وجہ بلندی پرپانی کے قطروں کی موجودگی ہے۔

آسمان پرموجود پانی کے قطرے فضا میں ایک مخروط مستوی (prism) کا کام انجام دیتے ہیں اور سورج کی شعائیں ان قطروں سے منعکس ہوکرقوسِ قزح تشکیل دیتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close