سندھ
آصفہ بھٹو کی این اے 207 سے بلامقابلہ کامیابی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج
کراچی: آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ کامیابی کو نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے امیدوار غلام مصطفی رند نے چیلنج کردیا۔
آصفہ بھٹو زرداری کی این اے 207 نواب شاہ سے بلامقابلہ کامیابی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ غلام مصطفی رند نے پی ٹی آئی وکیل ایڈووکیٹ وہاب بلوچ کے توسط سے درخواست دائر کردی جس میں الیکشن کمیشن سمیت آصفہ بھٹو کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 22 اپریل تک کامیابی اور منتخب ہونے کا فیصلہ کرنا غیر قانونی ہے، ہمارے کاغذات مسترد کیے گئے، ہم نے واپس نہیں لیے، مجھے کہا گیا کہ آپ نے بجلی کا بل جمع نہیں کروایا جب کہ ہمارے گاؤں میں تو بجلی ہےہی نہیں اور جب میں بل لینے گیا تو مجھے پولیس نے حراست میں لے لیا۔
میری عدالت سے استدعا ہے کہ آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی کو کالعدم قرار دے کر مجھ سمیت دیگر امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔