سندھ

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ کردیا

کراچی: شہر میں ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول ہے ، ہم جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی میں بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ ہم جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔ شہر میں ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ لمحہ فکریہ ہے کہ ہم کس طرح کے ماحول میں رہ رہے ہیں۔

نسرین جلیل نے کہا ہے کہ کراچی پر ڈاکوں کی یلغار ہوگئی ہے۔اسٹریٹ کرائم سے کوئی محفوظ نہیں، عوام کے غصے کو روکنا ہمارے بس میں نہیں۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ایم کیو ایم کا مسئلہ نہیں ہے۔ شرم آنی چاہیئے ان وزیروں کو جو کہتے ہیں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ جو لوگ مرے ہیں ان کے اہلخانہ سے پوچھا جائے ان پر کیا گزر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال سے آپ کی حکمرانی ہے اور ملبہ عبوری حکومت پر ڈال دیتے ہیں، سندھ حکومت کے وزیر کو اپنے بیانات پر معافی مانگنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ یہ وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔ کیا وہ مزید لاشیں گرنے کا انتظار کررہی ہے پھر سنجیدگی کا مظاہرہ اور مداخلت کرے گی۔ سڑکوں پر احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close