سندھ

سندھ اسمبلی میں عمران خان کیخلاف قرارداد منظور، اسمبلیاں توڑنے کی مذمت

کراچی:  سندھ اسمبلی میں عمران خان کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی، وقت سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے پی ٹی آئی کے مطالبے کی مذمت، حکومتی اراکین کی عمران خان پر شدید تنقید، پی ٹی آئی رکن خرم شیر زمان نے جمہوریت کو دو نمبر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے قبل از وقت اسمبلیاں تحلیل کرنے کے مطالبے کے خلاف سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو نے قرارداد پیش کی اور کہا کہ عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے حکومت کے خلاف خوب بھڑاس نکالی اور جمہوریت کو دو نمبر قرار دے دیا۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ارکان نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اجلاس کے دوران سندھ اسمبلی نے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی بل کی منظوری بھی دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close