سندھ
کسی بھی شخص یا جماعت کو احتجاج کے لئے شاہراہیں اور سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں : آئی جی سندھ
کراچی: آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ میں سڑکیں بند کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائیگا
آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سندھ میں شاہراہیں اور سڑکیں بلاک کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص یا جماعت کو احتجاج کے لئے شاہراہیں اور سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ شاہراہیں اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوتا ہے۔
غلام نبی میمن نے ہدایت کی کہ سندھ بھر میں کسی بھی سڑک کو احتجاج کے نام پر بند کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔