سندھ

سندھ میں آمرانہ نظام ہے ، ہم کراچی میں 6مئی کو جلسہ کریں گے : حلیم عادل

کراچی: پہلے ہم سے الیکشن چوری کیا گیا اب احتجاج بھی نہیں کر نے دیا جا رہا، 26اپریل کوالیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قوم  نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا لیکن فیصلہ ساز اس کو قبول نہیں کررہے، 8 فروری کے الیکشن میں چوری کی گئی جبکہ 21 اپریل  کو الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا، اس پر تحریک انصاف کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر 26اپریل کو ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی ہر سظح پرالیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں آمرانہ نظام ہے، پہلے ہم سے الیکشن چوری کیا گیا اب احتجاج بھی نہیں کر نے دیا جا رہا،  اس حوالے سے ہمیں شدید تحفظات ہیں، ہم سندھ اسمبلی میں اس حوالے سے قرار داد پیش کر یں گے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی میں  ہمیں جلسہ کر نے کی اجازت نہیں دی جا رہی جس پر عدالت سے رجوع کیا ہے،  اب ہم کراچی میں 6مئی کو جلسہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھا م کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جار ہے، سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کو مسلط کر دیا گیا ہے،  سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close