سندھ

ایم کیو ایم سے نہیں مہاجروں سے محبت ہے، پرویز مشرف

دبئی: سابق صدر پرویز مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مہاجروں سمیت تمام قومیتوں کو اکٹھا کرکے نئی قوت بنانے پر زور دیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے اتحاد پر ایک ویڈیو پیغام میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آتا، ایم کیو ایم نے خود کو ملک بھر میں بدنام کرلیا ہے اور ایم کیو ایم کی وجہ سے مہاجر برادری کو مشکلات درپیش آئیں تاہم دونوں مہاجر جماعتوں کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے اور مہاجروں کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میری سوچ قومیت نہیں پاکستانیت ہے۔ مہاجروں کا ایک ہونا اچھی بات ہے لیکن ایک قدم آگے بڑھ کر تمام قومیتوں کو یکجا کرکے ایک نئی قوت تیار کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں سے سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرکے سندھ میں پیپلز پارٹی کو شکست دے سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close