سندھ
دو وقت کی روٹی سے تنگ آ کر لوگوں کو انتہائی اقدام اٹھاتے نہیں دیکھ سکتا
کراچی: پاکستان اس لیےنہیں بنا تھا کہ کوئی فاقہ کشی کا شکار ہو ، شہریوں کے لیے جو کچھ ہو سکا کروں گا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لوگوں کو راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کسی کو کھانے پینے کے بنیادی مسائل میں الجھا نہیں دیکھنا چاہتا، دو وقت کی روٹی سے تنگ آ کر لوگوں کو انتہائی اقدام اٹھاتے نہیں دیکھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس لیےنہیں بنا تھا کہ کوئی فاقہ کشی کا شکار ہو، عوامی گورنر کا خطاب دینے والے شہریوں کے لیے جو کچھ ہو سکا کروں گا۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ صاحب ثروت افراد کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے لوگوں کی مدد کے لیے مجھ پر اعتماد کیا۔