سندھ

ہمارے پاس ناکامی کا آپشن نہیں،فاروق ستار معصوم ہیں

کراچی : سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ناکامی کا کوئی آپشن نہیں ہے ، جو کر دیا ہے اس میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

کراچی میں میڈ یا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں سیاست کرنے آئے ہیں اور وقت پر سیاست کریں گے تاہم فاروق ستار کی پریشانیوں میں اضافہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ ایک معصوم آدمی ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارا وژن قومی سیاست کرنے کا ہے ، تنظیم مضبوط کر رہے ہیں مگر ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے البتہ 2018 کے عام انتخابات میں ضرور حصہ لیا جائے گا، لوگوں کی ہمدردیا ں الفا ظ میں بیان نہیں کر سکتا، ابھی تنظیم کے نام کا فیصلہ نہیں کیا۔
مصطفی کمال نے مزید کہا کہ ہمیں کراچی ،سندھ او ر پورے پاکستان جانا ہے ،کراچی اور سند ھ کے بعد پورے پاکستان جائیں گے اور پارٹی کا منشور لوگوں کے سامنے رکھیں گے۔ہم نے بندوق نہیں اٹھائی، بندوق چھوڑنے کی بات کر رہے ہیں جو اچھی بات ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close