سندھ

ایم کیو ایم پاکستان سے اتحاد نہیں انضمام ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے اتحاد نہیں انضمام ہے جب کہ فاروق ستار کی بات کوہی فائنل سمجھتا ہوں۔  چیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری متحدہ سے لمبی لمبی میٹنگز ہوئی ہیں اور فاروق ستار اکیلیے نہیں ہوتے تھے۔ چیدہ چیدہ لوگ ساتھ ہوتے تھے جب کہ فاروق ستار نے کہا تھا دونوں جماعتیں نئے نام کے لیے کمیٹی بنا دیں، اگر نام کی ضرورت نہیں تھی تو کمیٹیاں بنانے کی ضرورت نہ پڑتی، تاہم سمجھ نہیں آرہی کہ اب ایم کیو ایم پاکستان کو وضاحتیں کیوں دینا پڑ رہی ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بہت سے مسائل ہیں اس لیے فاروق ستار کو اسپیس دینا چاہتا ہوں البتہ کسی کی پریس کانفرنس پر موقف تبدیل نہیں کروں گا، فاروق ستار کی بات کوہی فائنل سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ ایم کیو ایم بانی کی تھی اور رہے گی جب کہ میں اپنے برانڈ کو بند کرنے جا رہا ہوں اگر کوئی مسائل درپیش ہیں تو بیٹھ کر ان کی بات سن لیں گے اور ارادے سن کر فیصلے کرلیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی نے سیاسی اتحاد کرتے ہوئے نئے ایک پارٹی نام اور نشان کے ساتھ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا مگر کچھ دیر پہلے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے موقف اختیار کیا کہ ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت کے طور پر اپنے پرچم، انتخابی نشان اور منشور کے ساتھ برقرار رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close