سندھ

عید قرباں پر قصابوں نے جانور ذبح کرنے کی ریٹ لسٹ جاری کردی

کراچی:عید کے پہلے دن بچھیا کی قربانی کا ریٹ 20 ہزار روپے جبکہ بکرے کی قربانی کا ریٹ 10 ہزار روپے مقرر

کراچی میں قصابوں نے عید قرباں پر جانور ذبح کرنے کی ریٹ لسٹ جاری کردی۔

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق عید کے پہلے دن بچھیا کی قربانی کا ریٹ 20 ہزار روپے ہوگا جبکہ بکرے کی قربانی کا نرخ 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اونٹ نحر کرنے کا نرخ 40 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

ندیم قریشی کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے روز قربانی کا ریٹ تقریباً آدھا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close