سندھ

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سمیت3 افراد فائرنگ سے زخمی

کراچی: رات گئے بلدیہ کے علاقے عابدآباد میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے لڑکی زخمی ہو گئی۔

موچکو تھانےکے علاقے بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ کےقریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سےخاتون سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی شناخت40 آسیہ دخترعبداللہ اور مرد کی شناخت 45 سالہ جاسم ولد رسول بخش کے نام سے کی گئی ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
اُدھر ابراہیم حیدری تھانے کےعلاقے کورنگی الیاس گوٹھ بکرا منڈی کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ شعیب ولد ندیم زخمی ہو گیا جسے فوری جناح اسپتال منتقل کی گیا۔ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ۔

دریں اثنا اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے بلدیہ عابدآباد بلاک سی بلال مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 17 سالہ لڑکی عائشہ دختر عبدالقیوم زخمی ہو گئی جسے فوری طور پرسول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close