سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخری سناتے ہوئے تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد اضافے کافیصلہ کیا ہے۔
سندھ حکومت نے گریڈ 1سے16 تک 30 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ گریڈ 17سے اوپر والے افسران کی تنخواہ میں 22 فیصد تک اضافےکافیصلہ کیا ہے،پنشن میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جبکہ کم از کم اجرت 37 ہزار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسمبلی پہنچ گئےہیں،وزیراعلیٰ 4 بجےاسمبلی میں نئےسال کابجٹ پیش کرینگے،سندھ اسمبلی میں مالی سال 24 25 کی بجٹ بک پہنچادی گئی۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ پنشن میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔