سندھ

ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں جنوری سے اب تک ڈکیتی کے دوران 84 افراد کی جان گئی، مجھے اور وزیروں کو لواحقین کے پاس جانا چاہیے تھا یہ ہماری غلطی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ جنوری سے اب تک جو بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں ان کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کا یہ کام نہیں کہ منتخب حکومت کا کام روکے، وفاق نے 76 ارب روپے رکھے ہیں، کے فور کےلیے 25 سے 30 ارب روپے رکھے ہیں، 40 ارب روپے کا منصوبہ ہے اس کیلئے ہم نے 3 ارب روپے رکھے ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close