سندھ

پکنک پر جانے والی تیز رفتار کوسٹر کو حادثہ ، 7 افراد جاں بحق

کراچی:  تیز رفتار کوسٹر ڈرائیور سے بےقابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پکنک منانے کیلئے ہاکس بے جانے والے افراد کی کوسٹر کو کراچی کے علاقے ماڑی پور نیو اڈا گیٹ نمبر 6 ماما گودام کے قریب حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والے ہونے میں 3 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں جن کی شناخت 10 سالہ کنزہ دختر احمد، 14 سالہ قدیر ولد عبدالجبار، 4 سالہ زینت دختر حیات، 6 سالہ سکینہ دختر منظور عالم، 40 سالہ صغرا زوجہ غلام علی، 45 سالہ سعدیہ زوجہ احمد شامل ہیں۔

ریسکیو اہکاروں کا کہنا ہے کہ 40 سالہ ایک خاتون کی شناخت کا مرحلہ جاری ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close