سندھ

معمولی سی بارش نے مرتضیٰ وہاب کے دعووں کی قلعی کھول دی

کراچی: پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ وہاب کو جبراً مسلط کر کے کراچی کو لاڑکانہ سے بدتر بنا دیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ترجمان نے کہا ہے کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پریس کانفرنس کرنے کے ماہر ہیں لیکن شہریوں کو ریلیف دینے میں زیرو ہیں۔

ایم کیو ایم مرکز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ معمولی سی بارش نے مرتضیٰ وہاب کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش سے شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ وہاب کو جبراً مسلط کر کے کراچی کو لاڑکانہ سے بدتر بنا دیا ہے۔

ایم کیو ایم ترجمان نے مزید کہا کہ اہم اور مرکزی شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے شہری سفر کرنے سے قاصر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندے کہیں نظر نہیں آرہے ہیں، مرتضیٰ وہاب میئر بننے سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی تھے، مگر 5 برس میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close