سندھ

اے ڈی خواجہ آئی جی سندھ مقرر

کراچی۔  آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹاکر اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پولیس تفتیشی فنڈز میں خورد برد کرنے اور خورد برد کی انکوائری کرنے والی کمیٹی پر اثر انداز ہونے کی کوششوں پر حکومت کو آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کیخلاف کارروائی کا حکم دیا تھا ۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وفاقی حکومت کی طرف سے آئی جی سندھ کو تبدیل کردیا گیاہے اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ تعینات کردیا گیا ہے۔ نئے آئی جی سندھ کی تعیناتی حکومت سندھ کے مشورے کے ساتھ کی گئی اوروزیر اعظم نواز شریف نے آئی جی سندھ کی تعیناتی کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔
نو تعینات آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اپنی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے وفاقی حکومت کی جانب سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ بطور آئی جی سندھ پولیس کی بہتری کیلئے کام کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close