سندھ

ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کریں گے : گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہریوں اور طلبا میں لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور سولر پینل تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں گورنر کامران ٹیسوری نے ایک ہزار پونڈ وزنی کیک کاٹا، جبکہ شہریوں اور طلبا میں لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور سولر پینل تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہریوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طلبہ کو قرضہ حسنہ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑا کریں گے اور قومی ہیرو ارشد ندیم کی آج کراچی آنے کی خوشخبری بھی سنائی۔

گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب میں شریک شہریوں کی بڑی تعداد کے لیے لذیز کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close