سندھ

بجلی کی قیمت میں 2 ماہ کا ریلیف سیاسی دکھاوا ہے، سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2ماہ کا ریلیف سیاسی دکھاوا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ دوماہ کیلئے بجلی سستی کرنا سیاسی دکھاوا ہے۔ یہ کوئی طویل مدتی ریلیف نہیں۔ سوال یہ ہے دو مہینے کے بعد کیا ہوگا؟ دو مہینے بعد شہریوں کو مہنگی بجلی خریدنا پڑے گی۔

وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف مستقل ہونا چاہیے۔ یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صرف دو ماہ کےلیے 45 ارب روپے خرچ کردیےگئے۔ یہ رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوسکتی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close