Featuredسندھ

پالیسیوں پر تحفظات، بلاول بھٹو وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے

بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرکے حکومتی پالیسیوں پر پیپلزپارٹی کے تحفظات آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو وزیراعظم شہباز شریف کو حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اپنے تحفظات بتائیں گے۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن کی جانب سے دوہری پالیسیاں اپنانے پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔

بلاول بھٹو پنجاب میں تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاق سندھ کے ساتھ بجلی کے معاملے پر بات چیت کرے تو طویل المدتی حل نکل سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close